بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست


لندن (24نیوز) گھر کے شیر لارڈز میں ڈھیر ہوگئے، انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے دی، کرس ووکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل  ہوگئی۔
   انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کا پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم  کو 107 رنز پر ڈھیر کردیا۔انڈیا کی جانب سے  اشون 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں انگلینڈ نے بیٹنگ میں بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کیا اور  بھارت کے خلاف 396 بناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے کرس ووکس نے 137 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار

دوسری اننگز میں بھی بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور  130 پر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹسمین اشون 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کرس براڈ نے چار، چار جبکہ کرکس ووکس نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس طرح انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔