رافیل نڈال،سیمونا ہیلپ نے نورنٹو اوپن ٹینس کپ جیت لیا

رافیل نڈال،سیمونا ہیلپ نے نورنٹو اوپن ٹینس کپ جیت لیا


ٹورنٹو( 24نیوز )عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے ٹورنٹو اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں یونان کے سٹیفونس سیٹسیپاس کو شکست دے دی، ویمن سنگلز فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ جیت گئیں۔
ٹورنٹو اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے شاندار مقابلے کے بعد پہلی بار ماسٹر ٹینس فائنل کھیلنے والے سٹیفونس سیٹسیپاس کو شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
سپینش سٹار نے مخالف کھلاڑی کو با آسانی 2-6 اور 6-7 سے شکست دے کر چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،ویمن سنگلز فائنل مقابلے میں ویمن عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ نے سالونی سٹیفن کو 7-6، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کلے کنگ رافیل نڈال نے ٹورنٹو اوپن جیتنے کے بعد سنسناٹی اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نا کرنا کا اعلان بھی کردیا۔