عمران خان نے پارلیمنٹ کے ملازم کی واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی


اسلام آباد(24نیوز): پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ مانگ کر تصویر بنوائی۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان قومی اسمبلی پہنچے مگر اپنی تصویر ساتھ لانا بھول گئے۔ عمران خان تصویر بنوانے سہولت سنٹر پہنچے تو ان کے پاس واسکٹ   بھی نہ تھی  اور پھر عمران خان کو واسکٹ پارلیمنٹ کے ملازم سے مانگنی پڑی جس کے بعد  واسکٹ پہن انہوں نے تصویر بنوائی۔

پڑھنا مت بھولیں: قومی اسمبلی کا اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔