جرمن چیمپینز بارن میونچ نے فرینکفرٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جرمن چیمپینز بارن میونچ نے فرینکفرٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا


24نیوز: جرمن سپر کپ کے فائنل ٹاکرے میں جرمن چیمپینز بارن میونچ نے فرینکفرٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔بارن میونچ کے سٹرائکر روبرٹ لیونڈوسکی نے شاندار ہیٹرک کی۔ 
جرمن لیگ چیمپینز اور جرمن کپ وننرزکے مابین کھیلے جانے والے جرمن سپر کپ میں بارن میونچ اور روبرٹ لیونڈوسکی نے شاندار آغاز کیا۔ لیونڈوسکی نے 4 منٹ میں 2 گول اسکور کر کے مخالف ٹیم فرینکفرٹ کو مشکلات میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل نڈال،سیمونا ہیلپ نے نورنٹو اوپن ٹینس کپ جیت لیا

دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں لیونڈوسکی تیسرا گول اسکور کر کے شاندار ہیٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی ۔تین گول اسکور کرنے کے باوجود بارن میونچ نے مخالف گول پر حملے جاری رکھے ۔ کنگسلی کومین نے 63ویں اور ٹیاگو الکانٹرا نے 85ویں منٹ گول اسکور کرکے بارن میونچ کی برتری 0-5 کر دی ۔ 
بارن میونچ نے فرینکفرٹ کو 0-5 سے شکست دے کر ساتویں بار جرمن سپر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔



وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔