ہند اور سندھ کا رانا،اپنے چچا کو شکست دینے والا رکن اسمبلی

ہند اور سندھ کا رانا،اپنے چچا کو شکست دینے والا رکن اسمبلی


کراچی( 24نیوز ) سندھ اسمبلی میں جیالے ہند اور سندھ کا رانا اور سب سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپنے ہی چچا کو شکست دینے والے رکن اسمبلی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا اور کہا وہ اپنی پارٹی کے مشن پر ہی کام کرتے رہیں گے ۔
عام انتخابات میں سب سے زائد یعنی 56 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے 20 ہزار سے زائد کی لیڈ سے اپنے ہی چچا ارباب غلام رحیم کو شکست دینے والے ارباب لطف اللہ کا کہنا ہے کے اپنے بڑوں کے مشن پر ہی کام کرتا رہوں گا ۔

پڑھنا مت بھولیں:  عمران خان نے پارلیمنٹ کے ملازم کی واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی
ہند اور سندھ کے 26 ویں رانا ہمیر سنگھ نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا اور کہا کے پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے عوام کی خاطر رابطے رکھنے چاہئے۔
اسمبلی کے اجلاس ایوان کے اندر کے مناظر بھی عید کی خوشی جیسے دکھائی دے رہے تھے ایوان کے اندر اور باہر بھی خوب سیلفیاں بنائی گئی۔