سکول کے بچوں کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار

سکول کے بچوں کا وطن سے محبت کا انوکھا اظہار


گوجرانوالہ ( 24نیوز ) جشن آزادی منانے کیلئے سکولوں کے بچوں نے بھی بھرپور تیاری شروع کر دی اور اپنے سکول میں منعقد ہوئے پروگرام میں خوب ملی نغمے گا کر اور چہروں پر پرچم پینٹ کر کے طالبات نے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کا نغمہ گاتے چہروں پر مسکراہٹیں لئے یہ طالبات جشن آزادی کے حوالے سے سکول میں منعقد ہونے والی جشن آزادی تقریب کا حصہ ہیں جس میں انہوں نے مختلف ملے نغمے مل کر گائے اور وطن سے محبت کا خوب اظہار کیا ۔

پڑھنا مت بھولیں:  ہند اور سندھ کا رانا،اپنے چچا کو شکست دینے والا رکن اسمبلی
تقریب میں چھوٹے بچوں نے بھی ملی نغمے پر پرفارم کیا تو ان کی دل موہ لینے والی اداوں پر سب نے خوب داد دی اس کے ساتھ ساتھ بڑی طالبات نے ایک دوسرے کے چہروں پر خوبصورت پرچم کے رنگوں کہیں دل بنائے اور کہیں مختلف ٹیٹوز بھی بنائے ۔
تقریب میں طالبات نے خون گرمادینے والے اور وطن سے محبت کے ملی نغمے گا کر اس بات کا عہد کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ایک جان ہو کر کام کریں گے۔