خواتین کیلئے خوشخبری، سردیوں میں خوبصورت رہنے کا راز مل گیا

خواتین کیلئے خوشخبری، سردیوں میں خوبصورت رہنے کا راز مل گیا


لاہور (24 نیوز) سردیوں میں جلد خشک ہو جاتی ہے۔ خشک سے کھردری اور کھردری سے پھٹنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ بات خواتین کے لئے خاصی پریشانی کا سبب ہوتی ہے۔

اس معاملے میں گھبرانے کی ضرور ت نہیں ہے۔ احتیاط کرنے سے آپ کی جلد نرم اور تروتازہ رہے گی۔ چونکہ سردیوں میں پانی کی طلب کم ہوتی ہے اس لئے پانی کا استعمال بھی کم ہی ہوتا ہے اگر آپ سردیوں میں بھی 8 سے 10 گلاس پانی پئیں تو جسم کی نمی بحال رہتی ہے اور جلد خشک نہیں ہوتی۔

اپنی جلد کو نرم رکھنے کے لئے موسچرائزر کا استعمال کریں۔ پھلوں اور سبزیوں خصوصاً رس والے پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ پھٹتے ہونٹوں کے لئے لِپ بام استعمال کریں۔ غسل کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ سب سے اہم چیز ہے ایلوویرا۔ ایلوویرا کا استعمال کریں۔ ایلو ویرا جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔

یہ کام کافی محنت طلب ہے۔ خواتین جتنی محنت کریں گی، پھل بھی اتنا میٹھا ملے گا۔