ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے


واشنگٹن (24نیوز) سات سو ارب ڈالر کے فوجی بل پر امریکی صدر نے دستخط کر دیئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر فوج کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے فوجی بل پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ امریکی صدر کے مطابق بل امریکی فوج کو جدید تر اور مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا, بل میں پاکستان کیلئے بھی 70ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔

بل امریکی فوجی قوت کی بحالی کے عمل میں مدد دے گا،امریکی صدر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے بل کی حمایت کی اپیل بھی کی۔