موبائل صارفین کیلئے بری خبر، واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ

موبائل صارفین کیلئے بری خبر، واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک(24نیوز) وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر آگئی،لاکھوں صارفین دسمبر کے آخر تک واٹس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم ہو جایئں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اب متعدد فونز میں کام نہیں کرسکے گی،کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان ڈیوائسز میں  نوکیا ایس 40 میں واٹس ایپ کا استعمال 31 دسمبر 2018 تک ختم کردی جائے گی جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020 تک ختم ہو جائے گی اور بلیک بیری بھی واٹس ایپ کے استعمال سے محروم رہے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔