دھرنے دینے کا مقصد سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (24نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال کہا کہنا تھا کہ دھرنے والے چاہتے ہیں کہ نگران حکومت زیادہ وقت کے لئے بنے ، دھرنے دینے کا مقصد عام انتخابات اور سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن کا کہنا  تھا کہ پاکستان کو دھرنوں کی ضرورت نہیں پاکستان نے بہت دھرنے دیکھ لئے، دھرنے والے دھرنوں کے زریعے نگران حکومت چاہتے ہیں جسکا مقصد انتخابات میں تاخیر ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں معیشت کے لئے اسحاق ڈار کی کارکردگی پر انہیں میڈل ملنا چائیے۔