گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے: سراج الحق

گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے: سراج الحق


کراچی (24نیوز) سینیٹر سراج الحق نے کہا فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے حقوق نہ دیئے گئے تو فاٹا کے عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن رہنماؤں کے خلاف نیب میں مقدمات چل رہے ہیں انہیں انتخابات میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اج حکومت دلدل میں پھنس چکی ہے ،فاٹا کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہے اکتیس دسمبر تک فاٹا کو حکومت نے کچھ نہیں دیا تو پھر اسلام اباد کی طرف آئینگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پرمنعقد کیئے جائیں اور احتساب بھی سب کا ہو، قوم کو لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے معاشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے،جس کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں انہیں الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سترہ دسمبر کو ہونے والے بیت المقدس ملین مارچ کے سلسلے میں جائزہ لینے آیا ہوں پوری قوم اس مسئلے پر ایک ہے،یروشلم کو اسرائیلی درالخلافہ بنانے کا اعلان مسلمانوں کے ساتھ کھلی جنگ ہے گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔