قومی اسمبلی،فاٹا اصلاحات بل حکومت اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار

قومی اسمبلی،فاٹا اصلاحات بل حکومت اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار


اسلام آباد (24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک فاٹا اصلاحات کا مسئلہ حل نہیں ہوتا قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رہے گا،ہم چاہتے ہیں فاٹا کے شہریوں کو وہ حقوق ملیں جو پاکستان کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں،فاٹا میں امن کی ضمانت فاٹا اصلاحات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک فاٹا اصلاحات کا مسئلہ حل نہیں ہوتا قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رہے گا، ایسی کون سی بیماری ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ 70 سال سے حل نہیں ہو رہا۔ فاٹا میں امن کی ضمانت فاٹا اصلاحات ہیں، اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں کورم نہ پورا ہونے کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دے دیا، اسمبلی کی یہ حالت نواز شریف بنا کر گئے ہیں۔

نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی کورم پورا نہیں ہوتا تھا، اسی وجہ سے آج اسمبلی میں حکومت کی عدم دلچسپی انتہا پر ہے۔ حکومت اپنی ناکامی اپوزیشن پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

حلقہ بندی معاملے پر اپوزیشن لیڈر جمعہ کےدن حکومت اپوزیشن مذاکرات سے پر امید ہے، جمعہ کو وزیراعظم سے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات ہے۔ امید ہے وزیراعظم سے بات چیت میں حل نکل آئے گی۔

 

اپوزیشن لیڈر کی مذہبی سیاست پر سخت تنقید کی رسول اللہ کا پیرو کار لبیک یا رسول اللہ کے نام سے سیاست نہیں کرے گا۔ میں ان تمام عالم دین سے سوال کرتا ہوں لبیک کا مطلب کیا ہے؟ ہم ایسی سیاست نہیں کرنے دیں گے۔