اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک گٹھ جوڑ پر مسلم دنیا متحد

اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک گٹھ جوڑ پر مسلم دنیا متحد


اثتانہ(24نیوز) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے, اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے، امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے, ٹرمپ کے اس اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے,فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ٹرمپ نے یہودیوں کو تحفہ دیا ہے,مقبوضہ بیت المقدس کو فسطین کا دارالحکومت بنائے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا,اس سے پہلے وزرا خارجہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا گیا۔

اپنے خطاب میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا اپنا فیصلہ واپس لے, انہوں نے او آئی سی میں  امریکی اعلان کے خلاف جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ترک وزیرخارجہ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم کی 1967 سے پہلے والی حیثیت بحال کی جائے۔ دنیا کو مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارلحکومت تسلیم کرنا ہوگا۔