عمران خان نے ملک کا مستقبل تباہ کردیا: ڈاکٹر عاصم


کراچی (24نیوز) سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نیب ان کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے، عمران خان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتان کا مستقبل تاریک ہے اورعمران خان نے ملک کا مستقبل تباہ کرد یا ہے.

تفصیلات کت مطابق سابق وفاقی وزیر پٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نیب کا برتاو غیر مساوی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما ساری دنیا میں آزاد گھوم رہے جبکہ مجھے جھوٹے مقدمات میں پھسایا گیا, عمران خان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتان کا مستقبل تاریک ہے اور انہوں ملک کا مستقبل تباہ کر یا ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے آرمی چیف اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان آج بھی ملک وقوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنائےگی۔

 

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نئی تنظیم سازی سے پارٹی کارکنان کا اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔