تحریکِ انصاف الیکشن 2018 میں چاروں صوبوں سے جیت کر دکھائے گی:عمران خان


کراچی (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائےاگر ایسا نہ ہوا تو دہشت گردی بڑھے گی، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا پہیہ حکمرانوں نے روکا،تحریکِ انصاف الیکشن 2018 میں چاروں صوبوں سے جیت کر دکھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریکِ انصاف عمران خان کا دورہ کراچی،تاجر برادری سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے،کرپشن نے ملک کے ادارے ختم کر دیئے ہیں اور منی لانڈرنگ پر اسمبلی میں کوئی بات نہیں کرتا، وفاقی حکومت بتائے کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کس کو خوش کرنے کے لئے کی۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا کو فوری طور پر کے پی کے میں ضم کردے، ایسا نہ ہوا تو انتخابات سے قبل دہشت گردی بڑھے گی۔

بعد ازاں عمران خان نے قائد آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا،اور کہا کہ آٗئیند الیکشن میں چاروں صوبوں سے جیت کر دکھائیں گے،ظفر الحق کی رپورٹ نہ دی گئی تو مسلۂ اور آگے چلے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں ہو پار ہی، عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ نہیں کیا جارہا۔