پراسرارسمندری مخلوق حقیقت یا افسانہ؟ 24نیوز نے پتا لگا لیا

پراسرارسمندری مخلوق حقیقت یا افسانہ؟ 24نیوز نے پتا لگا لیا


کراچی (24 نیوز) پراسرارسمندری مخلوق کا معاملہ حقیقت یا افسانہ ٹوئنٹی فورنیوز نے پتا لگالیا۔ پرا سرار سمندری مخلوق کی ویڈیو نے شوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عجیب و غریب سمندری مخلوق کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی کہ یہ کراچی فشریز میں مردہ حالت میں پڑی ہے۔ تصاویر اور وڈیو میں دیکھنے میں مرمیڈ کی طرح کی مخلوق لگ رہی ہے۔ جس کے ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ انسانوں کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ مخلوق کراچی فشریز میں موجود ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ فشریز کے عہدیداروں نے ان تصاویر اور وڈیومیں موجود مخلوق کی موجودگی کو رد کردیا ہے۔

چیئرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی ابراہیم حیدری نے بتایا کہ نہ صرف کراچی کی فشریز بلکہ ایسی کسی مخلوق کی اطلاع صوبہ کی کسی ساحلی پٹی سے نہیں ملی۔ یعنی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی مخلوق کی کہانی در حقیقت جھوٹ پر مبنی ہے۔