ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز کب اور کہاں سے ہوا؟

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز کب اور کہاں سے ہوا؟


لاہور (24 نیوز) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لاہورسے شروع ہوئی یاپھرکراچی سے۔ اس معاملے میں کراچی اورلاہوروالوں میں ٹھن گئی ہے، عبدالقادرنے لاہورکے حق میں ووٹ دیا۔ صلاح الدین صلونے اپنی دلائل کا وزن کراچی کے پلڑے میں ڈالا تو لدھیانہ جمخانہ لاہورکے صدررضا حمید نے ان کے دعوے کی تردید کردی۔

ٹوئنٹی فور نیوز 1984 میں لاہور سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آغاز کی خبر سامنے لایا تو سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو بولے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغا ز70 کی دہائی کے وسط میں کراچی سے ہوا۔

جواب میں پہلے اور دوسرے شیخ عبد الغفور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی لدھیانہ جم خانہ کے صد رضا حمید نے ناصرف صلاح الدین صلو کے دعوے کی تردید کی بلکہ اخبارات کی خبروں کا حوالہ بھی دے دیا۔

صلاح الدین صلو نے ہار شکست تسلیم کیے بغیر 70 کی دہائی میں ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کھلاڑیوں کے نام گنوا دئیے۔ جوابی وار میں رضا حمید اولین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے نمایاں کرکٹرز کی فہرست سامنے لے آئے۔

صلاح الدین صلو نے اپنا وزن کراچی کے پلڑے میں ڈالا اور ساتھ یہ کہا کہ وہ عبدالقادر اور رضا حمید کے دعوے سے انکار نہیں کرتے بلکہ وہ اپنی یاداشت کے مطابق بات کررہے ہیں۔