اسلام آباد: وادی ہنزہ کی خوبصورتی پرتصویری نمائش کا انعقاد


اسلام آباد (24 نیوز) وادی ہنزہ زمین پر جنت سے کم نہیں۔ ہنزہ ویلی کی خوبصورتی کو بیان کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا علاقہ ہنزہ خوبصورتی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پاکستانی عوام اور سیاحوں کے لیے وادی ہنزہ کی خوبصورتی پرتصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش کا افتتاح چیئرمین ہاشو فاﺅنڈیشن صدرالدین ہاشوانی نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرالدین ہاشوانی نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے انتہائی خوبصورت ملک ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ہنزہ کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے تقریب میں شرکت کی اور اس کاوش کو سراہا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وادی ہنزہ کا حُسن اور دلکش نظاروں کی جھلک تصویری نمائش میں نمایاں ہے۔