پی ایس ایل تھری کب شروع ہونے جا رہی ہے؟

پی ایس ایل تھری کب شروع ہونے جا رہی ہے؟


کراچی (24 نیوز) پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے دور کا آغاز فروری سے ہوگا۔ نوجوان کھلاڑی اس ایونٹ میں اپنے آپ کو منوانے کے لیے کوشاں، ایونٹ میں کُل 24 میچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سُپر لیگ دوبئی سے کراچی تک کا سفر اپنی منزل کو پہنچنے جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے راؤنڈ میں 22 فروری سے 25 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 6 فرنچائزز کی ٹیموں کے درمیان 24 میچ کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بڑے بڑے ستاروں کی کہکشاں میں نوجوان کھلاڑی بھی اپنے آپ کو منوانے کے لئے کوشاں ہیں۔