این آر او کی ریڑھی لگ گئی ، کوئی خریدار نہیں



اسلام آباد( 24نیوز )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر نے کہا کہ سات ارکان نے این آرا مانگا ہے،پوچھتی ہوں کیا آپ نے این آر او کی دکان لگا رکھی ہے،کیااین آر او کی ریڑھی لگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہوئی ہے، نیب خود کہتا ہے کہ شہباز شریف پر ایک روپے کرپشن ثابت نہیں ہو پائی ، کیا حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین دن سے گیس نہیں، حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کیا کوئی قانون پاکستان میں ہے، جس سے سیاستدان کی عزت محفوظ ہو، ،میری عزت کا تحفظ کون کرے گا، نیب نے جو الزامات لگائے ہیں، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے، نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer