لاہور، پی پی 168 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

لاہور، پی پی 168 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے میدان مار لیا


لاہور(24نیوز) پی پی 168 میں ضمنی انتخاب، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ملک اسد  کھوکر نے  نشست جیت لی ہے۔

 24 نیوز نے ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے اور درست نتائج دینے کےسلسلے کو برقرار رکھا اور اپنے حاضرین اور قارئین کو آگاہ رکھا۔  

غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت کے رہنما ملک اسد کھوکھر  17579ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا خالد محمود   16892ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ  یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے قومی اسمبلی کارکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔ 1لاکھ26ہزار912ووٹرزکیلئے83پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جبکہ گیارہ امیدوار مدمقابل تھے، 73ہزار724مرداور53ہزار183خواتین ووٹرزحق رائےدہی استعمال کی،مردوں کیلئے 27،خواتین کیلئے 25پولنگ سٹیشنز قائم کئے،علاوہ ازیں 31 پولنگ سٹیشنز خواتین ،مردوں کےمشترکہ ہیں، پی پی168کےحلقہ میں 262پولنگ بوتھ قائم تھے جن میں سے 145پولنگ بوتھ مردوں اور117خواتین کیلئے بنائےگئے ۔

ذرائع کاکہنا تھا سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں، اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہو ئے ن لیگ کے رہنما وحیدگل کا کہنا تھا کہ آج عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا بہترنمائندہ منتخب کریں،ان کا کہنا تھا کچھ بے ضابطگیاں بھی ہورہیں،جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں پرکوئی بے ضابطگیاں نہیں ہو رہی ، مسلم لیگ ن کا اب کام ختم ہو گیا ہے اپنے دورے میں ان کا کام تھا کہ وہ علاقہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرتے مگر کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید اہم خبر یں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔