چنیوٹ معدنیات منصوبے میں تاخیر،تحقیقات میں نیب افسر دیوار بن گئے


اسلام آباد(24نیوز) چنیوٹ میں معدنیات منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات میں بھی نیب کے اپنے ہی اعلی افسر آڑے آگئے، اربوں روپے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا لیکن نیب حکام نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بند رکھیں، کیس کے تفتیشی افسر شہزاد جاوید نے تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی کلوز کرکے معاملہ داخل دفتر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی حسنین احمد کی مداخلت پر اربوں روپے بدعنوانی کی تحقیقات کو سال 2013 میں روکا گیا،اربوں روپے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا لیکن نیب حکام نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بند رکھیں
سابق چئیرمین قمر زمان چوہدری نے بھی نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کی،چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔