سینٹ انتخابات،18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینٹ انتخابات،18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد


اسلام آباد(24نیوز)سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی،چاروں صوبو ں سے اٹھارہ امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔صوبائی ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں،چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے کاغ???ذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل کرلیا گیا۔جس میں اٹھارہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
سندھ میں 47 میں سے 5 امیدواروں ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی،احمد چنائے اور پاک سرزمین پارٹی کے حسن صابر، صوفیہ سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے،خیبرپختونخواہ میں 34 میں سے 2 امیدواروں جنرل نشستوں کے لیے ظفر اللہ خٹک اور علی خان کے کاغذات مسترد ہوئے۔
بلوچستان سے27میں سے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن میں تین ٹیکنوکریٹ کیلئے حسین اسلام، محمد عبدالقادر، اور نسیب اللہ بازئی جبکہ خواتین کی نشست پر طاہرہ خورشید کے کاغزات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
پنجاب سے 34 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں سات امیدواروں محمد بلال بٹ،عثمان خان زئی، سرفراز قریشی، عبدالکریم،، اسحاق ڈار کے کاغذات مستردکر دیئے گئے،امیدوار فیصلوں کے خلاف 15 فروری تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔