نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں رہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ سازشیوں کےخلاف عوام خود انصاف کریں گے، لودھراں میں لاڈلے کو عبرتناک شکست ہوئی، عوام کا شکر گزار ہوں، اور مبارک پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچے، پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی ۔ نواز شریف نے کہاعوام خود انصاف کر رہے ہیں۔ سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آرہا ہے۔ لاڈلہ کو عوام نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے۔

پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں نے قیادت کو مبارکباد دی، نواز شریف نے یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ن لیگ کی ہوگی۔

اس موقع پر لیگی کارکنان نے شعر و شاعری سے اپنے قائد نواز شریف کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

راہنما ؤں سے ملاقات کے بعد  نواز شریف اپنی صاحبزادی اور داماد کے ہمراہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔ وہ جمعرات کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیشی کیلیے اسلام آباد آئیں گے۔