خوفناک ٹریفک حادثات، 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

خوفناک ٹریفک حادثات، 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زندگی کی بازی ہارگئے


سرگودھا(24نیوز) خوفناک ٹریفک حادثات ، 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،پشاور میں 2 مکانوں کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں، 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھلوال گجرات روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 4سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جبکہ کرک انڈس ہائی وے پر تنگوڑی چوک پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک کا تصادم ہوگیا۔خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب پشاور کے علاقہ لعل کرتی میں اور لوئر دیرمیں 2مکانوں کی چھتیں گرگئیں۔ملبے تلے دب کر2خواتین سیمت 4افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔جاں بحق ہونےوالوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔