سینیٹ میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کےانتقال پر خراج عقیدت


اسلام آباد(24نیوز) سینیٹ اجلاس میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کےانتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا، سینیٹرز نےمرحومہ کی انسانی حقوق، جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کےلیے کوششوں کو سراہا۔

پریذائڈنگ آفیسر سنیٹر کلثوم پروین کی صدارت میں ہونے والے سینٹ اجلاس میں عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مغفرت کی دعا کی گئی۔

عاصمہ جہانگیر کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے سنیٹرز نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی ہو یا جمہوریت کی، عاصمہ جہانگیر صف اول میں نظر آئیں۔ عاصمہ جہانگیر کا نام دستور گلی میں شامل کیا جائے۔

سنیٹرز نے کہا کہ آمروں نے عاصمہ کو غدار کہا، نام نہاد علماء نےان پرفتوے لگائے ، لیکن اس سے عاصمہ کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ عاصمہ مذہبی تنگ نظری کے خلاف تھی۔ سینٹ اجلاس میں عاصمہ جہانگیر کو بین الاقوامی انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔