کراچی میں تالا توڑ گروہ پھر سرگرم،پولیس نے شواہد اکھٹے کرلیے ، تحقیقات کا آغاز


کراچی (24نیوز) تالا توڑ گروہ ایک بار پھر سرگرم،انچولی میں گروہ نے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا قیمتی سامان چرایا،دکاندار ہاتھ ملتے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی میں واقع کمپیوٹرز ایسا سریز کی دکان کے رات گئے نامعلوم ملزمان نے تالے کاٹے اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپس،یوایس بیس اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے موقعہ واردات سے شواہد اکھٹے کرلیئے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔تالا توڑ گروہ کی جانب سے شہر میں یہ پہلی واردات نہیں۔ 2018 میں متعدد دکانوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔مگرپولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔