کامن ویلتھ گیمز کےلئے پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز کےلئے پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے 5 رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا اعلان کردیا،دوریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے 5 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دو ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ محمد الیاس بٹ اور علی اسلم ٹیم کے کوچز ہوں گے۔ محمد نوح 105 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ابو سفیان 69 کلوگرام،طلحہ طالب 62 کلوگرام ،عثمان امجد راٹھور 94 کلوگرام اور عبداللہ غفور 56 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ فیڈریشن نے دو ریزرو ویٹ لفٹرز کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے جن میں جمیل اختر 105کلوگرام اور حیدر علی 77 کلوگرام کیٹیگری شامل ہیں۔ محمد الیاس بٹ اور علی اسلم ٹیم کے کوچز ہوں گے۔ کامن ویلتھ گیمز کا میلہ کولڈکوسٹ آسٹریلیا میں 4سے 15 اپریل تک سجے گا۔