گوجرانوالہ: نجی کالج کی جانب سے جشن بہاراں کلچرل فیسٹول کا اہتمام

گوجرانوالہ: نجی کالج کی جانب سے جشن بہاراں کلچرل فیسٹول کا اہتمام


گوجرانوالہ (24نیوز) موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے نجی کالج کی جانب سے جشن بہاراں کلچرل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کر پاکستان کے صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا۔

 تفصیلات کے مطابق بہار کی آمد کی نوید ملتے ہی نجی کالج کی جانب سے طالبات کے لئے جشن بہاراں کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں طالبات نے پاکستان کے مختلف صوبوں کے لال ،نیلے ،پیلے ،ہرے اورکالے رنگ کے ملبوسات زیب تن کئے اور ہر صوبے کا روایتی رقص بھی کیا۔

فیسٹیول میں ہر صوبے کے کلچر اور اس کی روایات کو بھی اجاگر کیا گیا جب طالبات نے کشمیر کے رنگ دیکھا کر اس کا روایتی رقص پیش کیا تو پنجاب کی مٹیاریں کہاں پیچھے رہنے والی تھیں کسی نے ککلی ڈالی تو کسی نے لڈی اور بھنگڑا ڈال کر فیسٹول کو چار چاند لگا دئیے، یہی نہیں پنجابی سٹائل میں بارات اور دلہن کی ڈولی آئی تو سب نے بارات پر نوٹ نچھاور کئے اور خوب ہلا مچایا۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبات میں پاکستان کے صوبوں کے خوبصورت رنگوں کو قریب سے دیکھانے کے لئے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔