وزارت داخلہ کا اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار


اسلام آباد(24نیوز) وزارت داخلہ اور نیب ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے،اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے وزارت داخلہ کا ایک مرتبہ پھر نیب کو انکار ہے۔ وزارت داخلہ نے نیب کو جواب دیا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی آخر کیوں ضرورت پیش آرہی ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے تین مرتبہ وزارت داخلہ کو خطوط لکھے ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار کے اشتہاری ملزم قرار دئیے جانے کے عدالتی احکامات سے بھی آگاہ کرچکے ہیں، وزارت داخلہ کا اسحاق ڈار کانام ای سی ایل شامل کرنے سے انکار اسکی اپنی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، وزیر خزانہ کا ٹرائل بھی احتساب عدالت میں اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ اگر انہیں سزا سنائی جاتی تو پھر ان کی واپسی میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔