عاصمہ جہانگیر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

عاصمہ جہانگیر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا


لاہور(24نیوز) سینئر وکیل اور قانون دان عاصمہ جہانگیر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں کئی اہم سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔

انسانی حقوق کے لئے اٹھنے والی آواز منوں مٹی تلے دب گئی۔ عاصمہ جہانگیر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ سیدحیدرفاروق مودودی نےنمازجنازہ پڑھائی۔ نمازجنازہ میں کئی اہم سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔ عاصمہ جہانگیر اتوار کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملیں تھیں۔