انتخابات کا جنون، خیبر پختونخوا کے خواجہ سراوں نے تیاریوں کے لئے کمر کس لی

انتخابات کا جنون، خیبر پختونخوا کے خواجہ سراوں نے تیاریوں کے لئے کمر کس لی


پشاور(24نیوز) 2018کے عام انتخابات، خیبر پختونخوا کے خواجہ سراوں نے بھی تیاریوں کے لئے کمر کس لی،نامزدگی فارم میں علیحدہ خانہ بنانے اور پوسٹل ووٹ کے حق کے لئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے شناختی کارڈ،پھر پاسپورٹ اور صحت انصاف کارڈ،اب خیبر پختونخوا کے خواجہ سرا پھر سب سے آگے۔اپنی جائز اور علیحدہ شناخت کے لئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت رٹ پٹیشن دائر کر دی۔رٹ پٹیشن میں ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ 2018 کے عام انتخابات میں خواجہ سراوں کو پوسٹل ووٹ کا حق اور نامزدگی فارم میں علیحدہ خانے کا اندراج کیا جائے۔

واضح ہے کہ رٹ پٹیشن دائر کرنے والے ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کو اسطرح حقوق دینے سے انہیں قومی اور سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ایک احسن قدم ہو گا۔