پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی ختم


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مندی ختم، ہنڈرڈ انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا ، تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 350 پوائنٹس تک اوپر گیا، لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے سے 43690 پر بند ہوا۔ 354 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، 157 کی قیمت میں اضافہ اور 183 کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 37 لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا۔ حصص کی مجموعی مالیت میں 30 ارب روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔