17 سالہ لڑکی کا ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام


کراچی (24 نیوز) کراچی کی سترہ سالہ لڑکی نے ایم کیوایم پاکستان کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔ لڑکی کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکن صارم برنی نے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی نے کہا کہ اسے ایم این اے ہوسٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، سلمان مجاہد بلوچ اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں۔ لڑکی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ اسے کافی عرصہ بلیک میل کرکے استحصال کا نشانہ بناتا رہا۔

لڑکی کی شادی ہو جانے پر اس کے خلاف سلمان مجاہد بلوچ نے جھوٹا مقدمہ بھی درج کرادیا، لڑکی نے اپیل کی ہے کہ اسے سلمان مجاہد بلوچ سے بچایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔