پی ایس ایل تھری میں ڈی آرایس سسٹم کا استعمال ہو گا


لاہور(24نیوز) پی ایس ایل تھری میں ڈی آرایس سسٹم کا استعمال کیاجائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں امپائرزاورمیچ ریفریزکے لئے ورکشاپ شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں نئی تاریخ رقم ہوگی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کو مزید دلچسپ اور امپائرنگ کے متنازعہ فیصلوں سے بچنے کے لئے لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امپائرز اور میچ ریفریز کو ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال اور نئے قوانین سے آگاہی دینے کے لئے دوروزہ ورکشاپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگئی۔

آئی سی سی کے امپائرز کوچ برنس ورکشاپ میں شریک امپائرز اور میچ ریفریز کو لیکچرز دے رہے ہیں۔

ورکشاپ میں شریک امپائرز اور میچ ریفریز پی ایس ایل تھری میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔