پرویز رشید کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی

پرویز رشید کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی


اسلام آباد (24 نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور یقین دہانی کرائی کہ نواز لیگ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی بحران سے دو چار فاروق ستار سے رابطہ کرکے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور یقین دہانی کرائی کہ نواز لیگ آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، آپ کی پارٹی پر قبضے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام بہادر آباد میں مشاورتی اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس کی اور ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹانے کا اعلان کیا۔ کنور نوید نے بتایا کے انہوں نے پارٹی کو بچانے کی خاطر فاروق ستار کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ان پر ایک نہیں کئی سنگین الزامات ہیں۔ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ وہ دھوکے باز ہیں، انہوں نے دھوکے بازی سے پارٹی آئین تبدیل کیا۔ فاروق بھائی اب ایم کیو ایم کے ایک کارکن ہیں، اپنی اصلاح کرلیں تو دوبارہ انہیں کنوینر بنایا جاسکتا ہے۔ فی الحال سارے اختیارات خالد مقبول صدیقی استعمال کرینگے۔