گوجرانوالہ، نجی کالج میں جشن بہاراں فیسٹیول


گوجرانوالہ(24نیوز) نجی کالج میں جشن بہاراں فیسٹیول میں رنگوں کی بہارآ گئی۔ موسیقی کی دھنیں ، کشمیر سمیت صوبوں کا ثقافتی رقص اورطالبات کی جیت کے لئے دھن نے میلے کو یادگاربنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہار کی آمد کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں میلوں کا آغاز ہو گیا۔ گوجرانوالہ کے نجی کالج میں جشن بہاراں کلچرل فیسٹیول ہوا طالبات نے رنگا رنگ ملبوسات پہن کر روایتی رقص پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

  میلے میں ہر صوبے کے کلچر اور اس کی روایات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ طالبات نے کشمیری رقص پیش کیا تو پنجابی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں۔کسی نے ککلی ڈالی تو کسی نے لڈی اوربھنگڑا پنجابی انداز میں دلہن کی ڈولی نکلی تو سب نے بارات پر نوٹ بھی نچھاورکئے اور خوب ہلا گلا گیا۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبات میں پاکستا ن کے صوبوں کے خوبصورت رنگوں کو قریب سے دکھانے کے لئے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔