پشاور، ایک دن کی بارش، بی آرٹی منصوبہ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا


 پشاور(24نیوز)کے پی میں بارش برسی تو رحمت بن کے لیکن عوامی نمائندوں کی غفلت اور عدم دلچسپی نے اسے باعث زحمت بنا دیا۔ سڑکیں تالاب تو گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ اس پر بس ریپڈ منصوبے کیلئے کھدائی نے لوگوں نے جان عذاب میں ڈال رکھی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ایک دن کی بارش اور اوپر سے بی آرٹی منصوبہ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ سڑک کے وسط میں گاڑیاں پھنس گئی تو منصوبے کے لیے لائی گئی گاڑیوں کے زریعے کیچڑ اور پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا۔

یہی نہیں بلکہ پیدل چلنے والے بھی ہوگئے محال اور صوبائی حکومت پر خوب نکالی دل کی بھڑاس۔ کوئی پانی میں اتر کر گاڑی کو دھکے دینے لگا تو کوئی رسی کے زریعے دوسری گاڑی کی مدد سے اپنی گاڑی کو نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔

بارش رکی دھوپ بھی نکلی مگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ختم نہ ہوئی۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے خدا خدا کرکے منصوبے کو جلدی مکمل کرنے کی استدعا کرڈالی۔