چیئرنگ کراس خودکش دھماکہ کو ایک سال ہوگیا، شہدا کی پہلی برسی


لاہور(24نیوز) چیئرنگ کراس پرخودکش دھماکہ کو آج ایک سال ہوگیا۔ دھماکے میں شہید ہونے پولیس افسروں اور جوانوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب ہوئیں۔

تفصیلات کھ مطابق لاہور کے مال روڈ پر واقع چیئرنگ کراس پر آج ہی کے دن قیامت صغری برپا ہوئی تھی۔ خود کش دھماکے میں دو پولیس افسروں سمیت اہلکار اور عام شہری بھی شہید ہوئے، واقعے کو آج ایک سال گزر گیا۔

لاہور میں شہیدوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سی سی پی او امین وینس شریک ہوئے اس موقع پر احمد مبین اور زاہد گوندل سمیت شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی، پولیس فورس کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔

 سی سی پی او نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ سانحے کے ایک اور شہید سابق ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کی برسی تقریب منڈی بہاالدین میں ہوئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو میں ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ پولیس کو اپنے شہیدوں پر فخر ہے، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ زاہد محمود گوندل کے بھائی شہزاد گوندل نے کہا کہ سال گزر گیا لیکن شہید کا زخم آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے۔

تقریب میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین فیصل مختار کے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ عمر ورک،  ڈی ایس پی ملکوال رانا اسلام اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نعمان فاروق شامل تھے۔

مزید دیکھیں۔