حجرہ: پرائمری جماعت کے بچوں سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بنانے والا درندہ گرفتار


حجرہ شاہ مقیم (24 نیوز) پنجاب میں جنسی زیادتی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ اکیڈمی میں پرائمری جماعت کے بچوں سے درندگی اور وڈیوز بنانے کا انکشاف۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں زیادتی کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ حجرہ شاہ مقیم میں اکیڈمی میں کمسن بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم پرائمری جماعت کے بچوں کو پڑھاتا تھا جبکہ ساتھ ان کو درندگی کا نشانہ بناتا تھا اور وڈیوز بھی بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی
 
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم یوسف لیسکو کا ملازم اور سیکنڈ ٹائم اکیڈمی چلاتا تھا۔وہ خود بھی بچوں سے زیادتی کرتا اور ایک دوسرے کے ساتھ کرنے پر بھی مجبور کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔

ضرور پڑھیں: مختلف شہروں سے معصوم لڑکوں، لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آنے لگے