زینب قتل کیس: ملزم عمران نے بچیوں کو قتل کرنے کا طریقہ عدالت کو بتا دیا

11:49 PM, 13 Feb, 2018

Read more!

لاہور (24 نیوز) زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے 9 بچیوں سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا، زینب نویں بچی تھی جسے ملزم نے قتل کیا۔ ملزم نے بچیوں کو قتل کرنے کا طریقہ بھی عدالت کو بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے بتایا کہ زینب نویں بچی تھی جسے اس نے قتل کیا۔ ملزم نے بچیوں کو قتل کرنے کا طریقہ بھی عدالت کو بتا دیا۔

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں 3 ملزموں ہسام امیر، وسیم سندھو اور علیم آصف کو عمر قید اور 3، 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل امتیاز سپرا نے ملزموں کیخلاف شہادتیں پیش کیں۔

دوسری جانب حجرہ شاہ مقیم میں جنسی زیادتی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔ اکیڈمی میں پرائمری جماعت کے بچوں سے درندگی اور وڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم یوسف لیسکو کا ملازم اور سیکنڈ ٹائم اکیڈمی چلاتا تھا۔

 

 

 

مزیدخبریں