24نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں،لندن میں چارسدہ کی سرجُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن

24نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں،لندن میں چارسدہ کی سرجُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن


لندن(24نیوز) ٹوینٹی فورنیوزکی کوششیں رنگ لے آئیں،لندن میں زیر علاج چارسدہ کی سرجُڑی بچیوں کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کے سر ایک دوسرے سے علیحدہ کردیئے۔

یوکے فورٹی فور نے چارسدہ کی سرجڑی بچیوں کا معاملہ اٹھایا، مشکل میں گھری ان بچیوں کیلئے عابد زمان خٹک بھی مسیحا ثابت ہوئے، ان کی کوششوں سے بچیوں کو نئی زندگی مل گئی، عابد زمان خٹک نے اگست دوہزاراٹھارہ سے قبل چارسدہ میں بچیوں کے گھر کا دورہ کیا، اگست میں صفا اورمروہ کو علاج کے لیے برطانیہ لایاگیا۔

بچیوں کے علاج پر 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی، عابدزمان خٹک نے پرویزخٹک اودیگرکا تعاون پرشکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے تعلیم سے لے کرشادی تک وہ بچیوں کا تمام خرچ اٹھائیں گے۔

کامیاب آپریشن کے بعد بچیوں کے سرالگ کردیے گئے لیکن انہیں کچھ دن انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔