ڈرائیور حضرات ہوجائیں ہوشیار، ریکارڈ چیک کرنیکا قانون لانے کی تجویز

ڈرائیور حضرات ہوجائیں ہوشیار، ریکارڈ چیک کرنیکا قانون لانے کی تجویز


لندن(24نیوز) برطانیہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت برطانیہ میں ٹیکسی ڈرائیوروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا قانون لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برطانیہ میں ٹیکسی ڈرائیوروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا قانون لانے کی تجویز زیر غور ہے، برطانوی حکومت نے یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے اُٹھایا،  حکام کے مطابق اس طرح کے اقدام سے حادثات کی روک تھام ہوسکے گی، لندن کی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں میں سی سی ٹی وی لگوانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

 حکومتی رپورٹ کے مطابق موجودہ قانون جدید دنیا میں مناسب نہیں ہے، واضح رہے کہ برطانوی نژاد پاکستانیوں کی اکثریت ٹیکسی کے شعبے سے منسلک ہے۔