واشنگٹن(24نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، ملک میں مسلسل تیسری بار انتخابی عمل کے ذریعے حکومت کی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
ہارورڈ اور بوسٹن یونیورسٹیز کے کالجز میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری عمل کو ریورس گیئر لگانا اب انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ کئی چیلنجز کے باوجود وہ ملک کے روشن مستقبل کے بارے میں پُُرامید ہیں۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کے حالیہ انتخابات، امریکا، بھارت اور افغانستان سے متعلق خارجہ پالیسی، سول ملٹری تعلقات، نوجوانوں کے کردار، انتہا پسندی کی روک تھام، بیوروکریٹک ریفارم اور ملک میں غربت کے موضوعات پر بھی بات کی۔