امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری


لاہور (24 نیوز) نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبا کیلئے خوشخبری ہے کہ یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن  پاکستان نے فل برائٹ سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹیوں سے سکالر شپ پر ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کی گئی ہے۔ یو ایس ای ایف پی کی جانب سے فل برائٹ سکالر شپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکیم کے تحت لاہور سمیت پاکستان بھر سے سرکاری و نجی جامعات سے انڈر گریجویٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبا امریکہ کی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں جس کے تمام تر اخراجات امریکی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے امیدوار کو جی آر ای اور ٹوائفل کا رزلٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ فل برائٹ سکالر شپ حاصل کرنے کی اہلیت کا طریقہ کار یو ایس ای ایف پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔

صغراں افضل

صغراں افضل(ایڈیٹر)