ماہرہ خان کےگھرکی فریج پرکس بالی ووڈسٹارکی تصویرچسپاں ہے؟

ماہرہ خان کےگھرکی فریج پرکس بالی ووڈسٹارکی تصویرچسپاں ہے؟


کراچی(24نیوز) پاکستانی خوبرواداکارہ ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی ہیں،بالی ووڈ انڈسڑی کےمشہور ومعروف اداکار کی تصویرماہر خان کے گھرکی فریج پر چسیاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکار ماہرخان کے گھرکی فریج پربالی ووڈ سٹار گووندا کی تصویر چسپاں ہے،حال ہی میں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی،جس میں بالی وڈ اداکار گووندا کےمشہور گانے 'تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں' کے الفاظ کے ساتھ گووندا کا ایک کارٹون بنا ہوا ہے، جس کے ہاتھ میں ایک سرخ مرچ موجود ہے۔

ماہرہ نے ساتھ میں لکھا، 'یہ گھر کے فریج پر لگا ہوا میرا پسندیدہ ترین میگنیٹ(مقناطیس)ہے۔' پوسٹ پر اداکارہ متھیرا اور بھارتی ٹینس سٹار سمیت متعدد مداحوں نے بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ کچھ لوگوں نےکہاکہانہوں نے یہ میگینٹ کہاں سے خریدا؟ انہیں بھی بالکل ایسا ہی چاہیے،جبکہ کچھ لوگوں نےان پر تنقید کرتے ہوئےکہاکہ آخر وہ بالی وڈ کے سحر سے کب باہر نکلیں گی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2016 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم 'رئیس' کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

View this post on Instagram

????????‍♀️ P.S this is my favorite magnet on our fridge at home!

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on