40 افراد جیل جائیں گے، شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی



راولپنڈی (24 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پھر سیاسی مخالفین پر کھل کر گرجے برسے۔ کہتے ہیں ڈاکو چور ملک کو لوٹ کرکھا گئے ہیں۔ مزید چالیس بندے جیل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پانچ سال بعد تھل ایکسپریس آج راولپنڈی سے ملتان روانہ ہوگئی ہے۔ ٹرین کا آج کا سفر مفت ہے۔ وفاقی وزیر  ریلوے شیخ رشید بھی مسافروں میں شامل ہیں۔ وزیر ریلوے نے تھل ایکسپریس کا معائنہ کیا اور مسافروں سے بھی ملے۔

شیخ رشید اس موقع پر بھی سیاسی مخالفین کو نہ بھولے کہا کہ ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ مزید چالیس بندوں کی لائن لگی ہے وہ سب جیل جائیں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی ہوگا۔ عمران خان نے سعودی پرنس اور یو اے ای سربراہ سے ذاتی تعلق بنائے۔ جو ملک کے لئے بنائے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کہ رواں سال مزید بیس فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔ کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا فیصلہ ہو جائے گا جبکہ نالہ لئی بھی بننے جا رہا ہے۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)