سعودی ولی عہد کا مسجد الحرام کا دورہ،خانہ کعبہ کی دیواریں صاف کیں

سعودی ولی عہد کا مسجد الحرام کا دورہ،خانہ کعبہ کی دیواریں صاف کیں
24News Hd-عودی عرب کے ولی عہد


مکہ مکرمہ (24 نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان سے قبل مسجد الحرام کا دورہ کیا، جہاں وہ نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی چھت پر گئے، حجر اسود کو بوسہ بھی دیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری سے پاکستان، بھارت اور چین کے دورے پر روانہ ہونگے۔ دورے سے قبل گزشتہ روز شہزادہ محمدبن  سلمان نے مسجد الحرام کا دورہ کیااور  مسجد الحرام کے توسیعی حصے میں خطاطی کے نمونے دیکھے۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرام سیکرٹریٹ کے سربراہ الشیخ عبدرالحمن السدیس نے ولی عہد کو قصر ضیافہ میں مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ دی۔

 اس موقع پر انہوں نے روایات کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کی ہاتھوں سے صفائی کی اور نوافل ادا کیے۔ حجر اسود کو بوسہ دیا۔ 

صغراں افضل(ایڈیٹر)