تحریک انصاف اختلافات کاشکار، دو دھڑوں میں تقسیم


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور شیخ رشید کی اے پی سی میں شمولیت کے باعث تحریک انصاف میں اختلافات کے باعث دونوں معاملات کھٹائی میں پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیاست میں دو معاملات بڑے سرگرم تھے جن میں سے ایک تحریک انصاف کی جانب سے پبلک کمیٹی اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین شہباز شریف کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ دوسرا وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید کی کی اے پی سی میں شمیولیت کامعاملہ تھا، جس پرشاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، اسد قیصر اور علی محمد خان نےدونوں فیصلوں کی مخالفت کر دی،پبلک کمیٹی اکاؤنٹس پرتحریک عدم اعتماد کامعاملہ اور اختلافات کے باعث دونوں معاملات کھٹائی میں پڑگئےہیں۔

ذرائع کاکہناتھاکہ وزیرریلوےنےسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف بیان دیاتھااس پربھی پی ٹی آئی رہنما نالاں ہیں، انہوں نےوزیراعظم عمران خان کےسامنے احتجاج کیا اور کہاکہ ان کا احتجاج شیخ رشید تک پہنچایاجائے،علاوہ ازیں گزشتہ روز پارٹی رہنماراجہ ریاض اور ریاض فتیانہ کے بیانات سامنے آئے وہ بھی اس رد عمل کانتیجہ تھے۔

ذرائع کامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف کےسنئیر رہنما شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، اسد قیصر اور علی محمد خان نے دونوں فیصلوں کی مخالفت کی ہے، دیگر رہنمابھی اس بات سےخوش نہیں کہ اس طرح کےواقعات کی وجہ سےپارٹی میں اختلافات پیدا ہوں۔