آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے

 آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے


(24 نیوز) ریڈیو کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد ریڈیوکی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا، ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی میں مدد دینا اور نشریاتی اداروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرنا ہے.

دنیا کا پہلا ریڈیو1897 میں امریکا میں ایجاد کیا گیا،ا یک صدی سے زائد کا عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی اس کی اہمیت برقرار ہے اورآج بھی دنیا بھر میں ریڈیو کا استعمال بھرپور طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی ایک والی ایک قرار داد کے تحت یونیسکو کے زیر انتظام ریڈیو کا عالمی دن پہلی بار2012میں منایا گیا، ہزاروں ریڈیو چینل آج بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یونیسکو دنیا بھر میں ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کے لیے بھر پور اقدامات کررہا ہے اور یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جاسکتا ہے۔ تفریحی اعتبار سے بھی ریڈیو ایک سستا ہونے کی وجہ سے غریب آدمی کی پہنچ تک ہے، چھوٹا سا ٹرانسسٹر کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور اس پلیٹ فارم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں فنکار، صداکار اور گلوکار متعارف کرائے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer